پی آئی اے: اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کر دی گئی

Last Updated On 07 July,2020 09:07 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) پی آئی اے نے اندرون ملک زبردست رعایتی کرایہ نامہ متعارف کرا دیا جس کے تحت اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کر دی گئی۔

کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے مابین بغیر بیگیج کرایہ 9 ہزار 572 روپے کر دیا گیا، مسافروں کو 7 کلو دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک کرایے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

اس سے قبل اندرون ملک کرایہ 12 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔