اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جھنڈے کی کلر سکیم والے صحت کارڈ کی تشہیری مہم کیخلاف کیس میں وزارت صحت اور اطلاعات سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ نے 2018 میں 3 صوبوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا تھا، سرکاری اداروں کے کارڈز پر پارٹی جھنڈا، تصویر رولز کے خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے، کیوں نہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کر کے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی۔