کراچی: مون سون کے تیسرے مرحلے کے باوجود نالوں کی صفائی سست روی کا شکار

Last Updated On 26 July,2020 12:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل شروع ہونے والا ہے مگر چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کا عمل سست روی کا شکار نظر آتا ہے، برسات میں نکاسی آب کے مسائل کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

شہر قائد میں مون سون برسات کا سلسلہ شروع ہونے کے باوجود، چھوٹے بڑے 300سے زائد نالوں کو صاف نہ کیا جاسکا، انتظامی اقدامات سست روی کا شکار ہیں۔ دو جولائی سے خصوصی مہم کے تحت صفائی کا سلسلہ شروع ہوا لیکن بیشتر چھوٹے نالے گندگی کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں، نکاسی آب کے مسائل شہریوں کیلئے مشکلات بن سکتے ہیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے، چھوٹے نالوں کو صاف کرانے کیلئے بھی خصوصی فنڈز دئیے گئے ہیں۔ مون سون کے دوران بوسیدہ حال سیوریج سسٹم کے باعث نکاسی آب کے مسائل کا بھی خدشہ ہے۔
 

Advertisement