اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پارلیمان خصوصاْ پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر ممبر روزانہ ایک نئی تحریک لے آتا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پاس کیے جانے والے ایک قانون بارے فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے یہ قانون تو نہیں پڑھا لیکن پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے جیسے بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے۔
یہ قانون نہیں پڑھا لیکن اس وقت پارلیمان خصوصاْ پنجاب میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ہر ممبر روزانہ ایک نئ تحریک لے کر آتا ہے اور بتایا جاتا ہے اگر یہ نہ ہوا تو اسلام خطرے میں ہے، یہ خطرناک رویہ ہے اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذھبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے جائیں گے https://t.co/cwthNWkuAG
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 26, 2020
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ خطرناک رویہ ہے، اس سے ہم فرقہ ورانہ اور مذہبی شدت پسندی کے گرداب میں دھنستے چلے جائیں گے۔