اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ متنازعہ بنایا گیا، ایاٹا حکام کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے۔
وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں ماضی میں جعلی بھرتیاں کی گئیں، پائلٹس کے حوالے سے انکوائری ہوئی تو 262 پائلٹس کےلائسنس مشکوک قرار پائے، مشکوک پائلٹس کی ساری بھرتیاں 2018 سے پہلے کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ بات یہاں نہیں رکے گی، آگے تک جائے گی۔ بھرتیوں میں لین دین بھی ہوا ہوگا، کسی کی جگہ امتحان دینے والے کا بھی لائسنس کینسل ہو گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایاٹا کے ساتھ مثبت مذاکرات ہوئے، یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے پر 6 ماہ کیلئے پابندی لگائی گئی، پابندی کے خلاف 2 ماہ میں اپیل کر سکتے ہیں۔