کراچی: (دنیا نیوز) بیوٹی سیلون ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ سے عیدالاضحی کے دنوں میں بیوٹی پالرز کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے بیوٹی سیلون ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ بیوٹی سیلون ایسوسی ایشن کے وفد نے کہا لاک ڈاون کی وجہ سے ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں۔ پارلر بند ہونے کے باوجود بجلی کے بل اضافی آرہے ہیں۔ عیدالاضحی کے دنوں میں بیوٹی پارلرکھولنے کی اجازت دی جائے۔
اس موقع پر ناصرحسین شاہ نے کہا کرونا وائرس جلد ختم ہونے والا نہیں، اب اس کیساتھ ہی زندگی گزارنے کی حکمت عملی اپنانی پڑے گی۔ عید کے بعد بیوٹی پالرز کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ معاشی سرگرمیوں کی اجازت ایس او پیز کے تحت دی جاسکتی ہے۔