کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کو روند ڈالا

Last Updated On 19 July,2020 03:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں شہید ملت روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار تین افراد کو روند ڈالا، حادثے میں خاتون سمیت تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثہ، شہید ملت روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں 60 سالہ نورصباء، 55سالہ عبدالشکور اور 18 سالہ عبدالغفور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو کہ کورنگی بلال کالونی کے رہنے والے تھے۔

حادثے میں جاں بحق عبدالشکور کے بیٹے عبدالسلام نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرنے اور اعلیٰ حکام سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
حادثے کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرارہوا۔ پولیس نے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم ڈرائیور اور ڈمپر کی تلاش شروع کر دی ہے۔