کراچی: سینٹرل جیل میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا سرچ آپریشن

Last Updated On 19 July,2020 09:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے سینٹرل جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیاگیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن جیل کے تمام حصوں میں کیاگیا۔۔ اس دوران جیل کے تمام بیرکوں اور سیل کی بھی تلاشی لی گئی۔

اس موقع پر جیل میں عام افراد کی آمدورفت کو روک دیا گیا۔آپریشن کے دوران قیدیوں کی بھی جامع تلاشی لی گئی۔ آپریشن میں400سےزائد کی نفری نےحصہ لیا۔

جیل کے اطراف بھی سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی تھی۔۔جیل ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران اب تک کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔