کراچی: (دنیا نیوز) کسٹم حکام نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی سے کراچی پہنچنے والے مسافر کو گرفتار کرکے 68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
کسٹم حکام نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ غیرملکی ائیرلائن سے امریکا سے براستہ ابوظہبی سے کراچی پہنچنے والا مسافر کو بغیر اسکیننگ کے آرایئول حال سے باہر نکلتے وقت گرفتار کیا گیا۔
مسافرشہاب حسین کے قبضے سے سمگلنگ شدہ سامان لانے پر گرفتار کیا گیا، کسٹم حکام کے مطابق مسافر کے قبضے سے 46 موبائل فونز، کاسمیٹکس مصنوعات اورغیرملکی کرنسی برآمد کی، ملزم شہاب کے جیبوں سے 24 لاکھ سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات بھی برآمد ہوئے۔