کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب ملزمان نے دکان سے12لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لیکر فرار ہوگئے۔۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بیت المکرم کے قریبی موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ چار ملزمان نے دکان پرڈکیتی کی وردات کی،سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں ملزمان کو لوٹ مار کے بعد مزاحمت پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزمان نے دکان سے 12 لاکھ نقدی 3 لاکھ روپے کا دیگر سامان لوٹا۔ ملزمان موٹرسائیکل پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دکان مالک کی جانب سے واردات کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔