کراچی: صدر الیکٹرانکس مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی

Last Updated On 15 July,2020 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے صدر الیکٹرانکس مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔ واقعے کے وقت بھگدڑ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

زخمی ہونے والا شہری جمشید عالم کورٹ سے گھر واپس جارہا تھا، پولیس کے مطابق زخمی کو موٹر سائیکل سواروں نے 3 گولیاں ماریں۔ ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں 125 موٹر سائیکل پر دو ملزمان فرار ہوتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ پریڈی پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر زخمی کو اسی کی کار میں ہسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب کراچی کے کارساز روڈ سے ایک شخص کی لاش بھی ملی۔