تحریک انصاف کے ایم پی اے غلام رسول سنگھا کے گھر ڈاکا

Last Updated On 16 July,2020 12:10 pm

جوہرآباد: (روزنامہ دنیا) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ملک غلام رسول سنگھا کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

گزشتہ روز حلقہ 83 سے منتخب ایم پی اے سیٹلائٹ ٹاؤن میں اپنے گھر میں موجود تھے کہ اچانک 4 ڈاکو آ گھسے، ملک غلام رسول سنگھا اور اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا، ڈاکو مسلسل تین گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے اور 80 لاکھ کی نقدی ، طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود کرائم سین یونٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، شواہد جمع کرنے کے بعد ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، ڈاکوئوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ غلام رسول سنگھا نے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا تھا اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
 

Advertisement