اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے بلاول بھٹو سے بے نظیر بھٹو کی مبینہ وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کر دیا۔
وفاقی وزیرعلی زیدی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہاتھ سے تحریر کی گئی غیر تصدیق شدہ وصیت کو بی بی کی وصیت کے طور پر پیش کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی پر قبضے کیلئے بھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا گیا۔
One “unverified” secret hand written statement of BB shaheed, presented as her will, was suffice enough for them to fool the nation, take over People’s Party, win the elections and destroy the land of Lal Shahbaz for 12+ yrs. Time to disclose all.#بلاول_ذرداری_وصیہت_دیکھاو
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) July 15, 2020
علی زیدی کا کہنا تھا پارٹی انتخاب ہتھیانے اور لال شہباز کی سر زمین کو 12 سال تک بے رحمانہ لوٹ مار کا نشانہ بنانے کیلئے بھی یہی جعلی وصیت بروئے کار لائی گئی، سارے جھوٹ بے نقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باپ، بیٹا یہاں وہاں کی ہانکنے کی بجائے بی بی کی مبینہ وصیت قوم کو دکھائیں۔