کراچی: عید الاضحیٰ قریب آتے ہی جانور بھی چوری ہونے لگے

Last Updated On 16 July,2020 04:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ عید الاضحٰی قریب آتے ہی جانور بھی چوری ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سے کم عمر نوجوانوں نے بکرا چوری کرلیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج مین دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے رات کے اندھیرے میں بکرا چوری کیا۔ دو موٹرسائیکلوں پرسوار4 کم عمر ملزمان کو بکرا لیجاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔