کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17ملزمان گرفتار

Last Updated On 16 July,2020 02:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق سعیدآباد، کلاکوٹ، فیروز آباد، بغدادی، چاکیواڑہ اور عوامی کالونی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

پاک کالونی، بلدیہ، اقبال مارکیٹ اور کلاکوٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔