خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
یہ اندوہناک واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے میں پیش آیا۔ 35 سالہ شفیق اپنی نوبیاہتا بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر خانیوال شہر سے گھر جا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق 88 دس آر موڑ کے قریب تین مسلح افراد نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ مقتولین کے خاندان نے الزام لگایا ہے کہ دہرے قتل کی واردات غیرت کے نام پر کی گئی۔
مقتولہ فوزیہ نے پہلے خاوند سے طلاق لے کر شفیق سے دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے سارے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔