پشاور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے کی ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام

Last Updated On 19 July,2020 08:57 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، خاتون مسافر کو حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی، اے ایس ایف نے کرڑوں روپے کی ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق خاتون غیرملکی ایئرلائن قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 601 کے ذریعے دوحہ جانا چاہتی تھی۔ بیگ کی تلاشی کے دوران 7کلو40 گرام ہیروئن برآمدکی تھی۔ خاتون مسافرنے ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ خاتون مسافر سے تفتیش شروع کر دی ہے۔