ناصر حسین کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، نکاسی آب کی کارروائیوں کا معائنہ

Last Updated On 18 July,2020 12:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کی کارروائیوں کا معائنہ کیا، وہ جناح ہسپتال کراچی بھی گئے جہاں انہوں نے ہسپتال میں معمولات کا جائزہ لیا۔

کراچی شہر کے دورے کے بعد وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں موجود بارش کا پانی کلئیر کروایا جاچکا ہے، ڈرگ روڈ پر موجود پانی بھی مشینری کے ذریعے ہٹایا جاچکا ہے، انڈر پاسز بھی معمول کے مطابق پانی سے پاک کر دئیے گئے ہیں، تمام اضلاع میں چوکنگ پوائنٹس اور حساس مقامات کو کلئیر کیا جا رہا ہے۔

 

Advertisement