لاہور: (دنیا نیوز) ہفتہ کے روز بالائی پنجاب، مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم کراچی کے کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران وسطی پنجاب، سندھ ، زیریں بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
بھکر 49، لاہور 41، لیہ 30، کوٹ ادو 17، فیصل آباد 04، جھنگ 02، چھاچھرو 26، چھور 15، اسلام کوٹ 13، کراچی 13، پیڈعیدن 05، بدین 04، جیکب آباد 03، ٹھٹھہ 02، میرپور خاص، حیدر آباد، لاڑکانہ، دادو 01، سبی 17 ، لسبیلہ 10 ، بارخان 07 ، تربت ، پنجگور 01 ، گلگت، بگروٹ 02 اور دیر میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔