لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

Last Updated On 16 July,2020 01:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا، بجلی بھی غائب ہوگئی۔

ساون میں بارش کی جھڑی لگ گئی۔ لاہور میں بھی کئی مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ بند روڈ، مال روڈ، گلشن راوی، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، ایئرپورٹ اور دیگر علاقوں میں بادل خوب برسے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، کئی نشیبی علاقوں میں پانی بھی جمع ہوگیا۔ لیسکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا، شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

جھنگ، شورکوٹ، منچن آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ ہوگیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34، سری نگر 29 اور لیہہ میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
 

Advertisement