لاہور سمیت کئی شہروں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Last Updated On 09 July,2020 04:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ البتہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، جہلم، چکوال، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 36، زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہا۔

ملک کے کئی علاقوں میں بارش بھی ہوئی۔ راولا کوٹ 8، کوٹلی 5، اسلام آباد 4 سے 12، راولپنڈی میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعه کے روز ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، زیریں سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 45، نوکنڈی، دالبندین اور موہنجوداڑ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

Advertisement