لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ کہ دعا ہے بارشیں ہمارے لیے باعث رحمت ہوں نا کہ پریشانیوں کا سبب بنیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی چھوٹی بیٹی عروہ کو اٹھائے بارش سے قبل موسم کو انجوائے کرتے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی۔
مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ دعا ہے یہ بارشیں ہمارے لیے باعث رحمت ہوں نا کہ پریشانیوں کا سبب بنیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ موسم میں یکدم حیرت انگیز تبدیلی اور مون سون کی پہلی بارش کو وہ اپنی چھوٹی کے ساتھ انجوائے کررہے ہیں۔ امید ہے کہ شدید گرمی کے بعد بارشوں سے کراچی میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ہوگی۔
دعائیہ کلمات لکھتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے لکھا کہ یہ بارشیں ہمارے لیے پریشانی نہیں بلکہ رحمت کا باعث بنیں۔انہوں نے مداحوں سے اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھنے کا بھی کہا۔
Wonderful change of weather, looking forward to the first rain of the season with my little angel. Hope the rains will bring relief for Karachi from the extreme heat. May it be a blessing for us without additional problems. Please take care of yourself and your families. pic.twitter.com/TUkabV8lto
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 6, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے شہر قائد میں مون سون کی بارش ہو رہی ہے جس کے باعث موشم خوشگوار ہو گیا ہے وہیں شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا متعدد سڑکوں، چورنگیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔