جمعرات کو بالائی پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کا امکان

Last Updated On 24 June,2020 05:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

جہلم 58، اٹک 25، نارووال، حافظ آباد 23، منڈی بہاء الدین 20، اسلام آباد (سید پور 22، ائیر پورٹ 15، بوکرہ 03، زیرو پوائنٹ02)، سیالکوٹ (سٹی 18، ائیر پورٹ 09)، جوہر آباد 12، گوجرانوالہ 11، مری 10، لیہ 08، راولپنڈی ( چکلالہ 05، شمس آباد01)، گجرات 05، فیصل آباد03، لاہور (ائیر پورٹ 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ بھکر، نورپور تھل 02، جھنگ 01، تخت بھائی، بالا کوٹ 33، دیر (بالائی 21، زیریں 08)، کاکول 15، کالام 09، بنوں 05، دروش03، چراٹ02، میر کھنی، مالم جبہ 01 ملی لیٹر بارش ہوئی۔

دیگر شہروں کی بات کی جائے تو مظفر آباد (سٹی 07، ائیر پورٹ 05)، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 05، کوٹلی 03اور گلگت بلتستان اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement