ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، لاہور میں موسم خوشگوار

Last Updated On 30 May,2020 01:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، لاہور میں رم جھم سے موسم خوشگوار گیا، فیصل آباد میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، مری اور گلیات میں بارش سے ندی نالے بپھر گئے۔

لاہور میں کالی گھٹائیں چھا گئی، بعض علاقوں میں رم جھم بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی طوفانی بارش ہوئی، جس سے جل تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے۔

فیصل آباد میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

مری گلیات میں بھی بادل خوب برسے جس سے ندی نالے بپھر گئے۔ سکھر، نوشہرو فیروز سمیت سندھ کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق باران رحمت کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔

مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم ابر آلود رہے گا۔ اننت ناگ، بڈگام اور بارہ مولہ میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ جموں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 37، سرینگر میں 21 اور لیہہ میں 11 رہنے کی توقع ہے۔
 

Advertisement