مون سون کا پہلا سپیل آنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی

Last Updated On 02 July,2020 10:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں کل سے مون سون کے پہلے سپیل کی انٹری ہوگی، منگل تک ملک کے کئی شہروں میں طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا۔

جمعے سے پنجاب کے بیشتر شہروں میں مون سون ہوائیں شدت سے داخل ہوں گی جس سے منگل تک تیز بارش کا امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ہفتہ اور اتوار کو اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد میں بھی بادل خوب برسیں گے، راولپنڈی میں نالہ لئی کے بھی بپھرنے کا خدشہ ہے۔
سندھ کے علاقے سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، نوابشاہ اور میرپور خاص بھی بارش کی جھڑی لگے گی۔ بلوچستان کے علاقے ژوب، بارکھان، لورالائی، موسیٰ خیل، سبی اور کوہلو میں بھی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی تیز بارش ہوگی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
 

Advertisement