لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان کشمیر اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش گوپس 02، استور، بگروٹ 01، دیر اور بالا کوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق نوکنڈی، دادو 45، دالبندین، بھکر اور رحیم یار خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔