لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے رائیس کینال میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، تیسرے نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
لاڑکانہ شہر کے پرانے بس ٹرمینل کے قریب گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے رائیس کینال میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے جس کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں نوجوانوں کو باہر نکالا تاہم ڈوبنے والے افراد میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کے ایک کو نازک حالت میں چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ حبیب اللہ اور 14 سالہ تنویر شیخ کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان سگے بھائی تھے۔