سندھ رینجرز نے فقیر کالونی سے مغوی بازیاب کروا لیا، اغوا کار گرفتار

Last Updated On 21 July,2020 01:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے فقیر کالونی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا لڑکا بازیاب کروا لیا جبکہ اغوا کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے فقیر کالونی میں رینجرز نے خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ سے مبینہ طور پر اغوا کیے گئے عقیل علی کو بازیاب کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عقیل کے والدین نے اغوا کی ایف آئی آر ذیشان نامی شخص کیخلاف درج کروائی تھی۔

مبینہ اغواء کار ذیشان مغوی عقیل کا دوست ہے۔ عقیل کو والدین کے حوالے کردیا گیا جبکہ اغوا کارذیشان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔