لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ان کے صاحبزادوں حمزہ اور سلمان کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری ددی ہے۔
چئیرمین نیب نے اس کے علاوہ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس دائر کرنے جبکہ عبداللہ شاہد خاقان کو ملزم نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے انڈونیشیا میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت فروخت کرنے پر بھی کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ انڈونیشا میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت فروخت کرنے سے 13 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔