راولپنڈی: (دنیا نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقے رکھ چری سیکٹر میں شہری آبادی کو اپنی بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے رکھ چری سیکٹر میں کی جانے والی فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہو گئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
Indian Army troops initiated unprovoked ceasefire violation deliberately targeting civil population in Rakhchikri Sector along #LOC. 3 innocent civilians including 2 women, residents of Akhori village got injured. Pakistan Army troops responded effectively to Indian firing.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 29, 2020
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے شہری اکھوری گاؤں کے رہائشی ہیں۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔