اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیوفری شا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اہلیہ گینور کے ہمراہ پاکستانی اسٹائل میں عید منائی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اہلیہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی، یہ پیغام ٹویٹر پر وائرل ہو گیا ہر کوئی ان کے اس بیان پر داد دینے لگا۔
انہوں نے لکھا کہ میری اور میری اہلیہ گینور کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی ڈھیروں مبارکباد۔
Eid Mubarak from Gaynor & I! #EidAlAdha is a great time to celebrate values of service, charity & family. It’s a beautiful festival truly representing the rich culture & traditions of Pakistan.
— Dr Geoffrey Shaw (@AusHCPak) August 1, 2020
P.S. Gaynor loved the bangles & mehndi, a Chaand Raat gift from me. #عيد_مبارك pic.twitter.com/TawG4TeJfE
ڈاکٹر جیوفری شا نے لکھا کہ عید خدمت، صدقہ اور اہل خانہ کے ساتھ اپنی اقدار کو منانے کے لیے ایک بہت اچھا وقت ہے۔
انہوں نے لکھا کہ عید ایک خوبصورت تہوار ہے جو پاکستان کی ثقافت اور روایات کی نمائندگی کرتا ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ہاتھوں میں مہندی لگی اور چوڑیاں تھامے اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گینور کو چوڑیاں اور مہندی بہت خُوب لگی ہے جو انہیں میں نے بطور چاند رات کا تحفہ دیا تھا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ‘عید مبارک‘ اور ’عید الاضحیٰ‘ جیسے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا۔