کراچی: (دنیا نیوز) ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس کی فرد جرم عائد کرنے کیلئے نیب ٹیم ویڈیو لنک انتظامات کرنے آصف زرداری کے کراچی گھر پہنچ گئی۔
سابق صدر آصف زرداری نے فردجرم موخر کرنے کے لیے احتساب عدالت میں پھر درخواست دیدی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کررکھی ہے، ریفرنس خارج ہونے کی درخواست پر فیصلے تک فردجرم موخر کردیں۔
احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔ آصف علی زرداری کی جانب سے درخواست اسد عباسی ایڈوکیٹ نے دائر کی۔