اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری نے ٹھٹہ واٹر سپلائی ٹھیکوں کے ریفرنس میں فرد جرم کو چیلنج کر دیا۔ احتساب عدالت نے سابق صدر کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔
سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور اسد عباسی ایڈوکیٹ احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ فرد جرم روکی جائے اور ریفرنس خارج کر کے بری کیا جائے۔
واضح رہے عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کے لیے ویڈیو لنک انتظام کا حکم دے رکھا ہے۔