اسلام آباد: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نے آصف زرداری کی تین گاڑیوں کی ملکیت منجمد کر دی، نوازشریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت بھی منجمد کی گئی ہے۔
توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پر دائر کرپشن ریفرنس میں نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کا فیصلہ کر لیا، نیب کی جانب سے آصف زرداری کی تین گاڑیوں کی ملکیت منجمد کی گئی ہے جن میں دو بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز گاڑی شامل ہے۔
دوسری جانب نیب نے نواز شریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیز کی ملکیت بھی منجمد کردی، احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب کو حکم دیا گیا ہے کہ تفتیشی افسر 5 اگست کو ریکارڈ پیش کریں۔