تھر بلاک ٹو 330 میگاواٹ کے پاور پلانٹ پر کام بھرپور انداز میں جاری

Last Updated On 04 August,2020 04:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ تھر بلاک ٹو میں 330 میگاواٹ کے ایک اور پاور پلانٹ پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حال ہی میں لانچ کردہ تھل نوا حبکو مشترکہ منصوبے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

 

انہوں نے بتایا کہ مقامی طور پر 305 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ سی پیک کے تحت اس منصوبے کا فنانشل کلوزنگ ستمبر میں متوقع ہے۔