مظفرگڑھ: مسافر وین اور کار میں تصادم، خواتین سمیت 6 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

Last Updated On 04 August,2020 06:29 pm

مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) مظفر گڑھ میں مسافر وین اور کار میں تصادم کے نتیجے میں خواتین سمیت 6 مسافر جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

مظفر گڑھ میں جھنگ روڈ پر اڈا خدائی بنگلا کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 مسافر جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو دیہی مرکز صحت رنگپور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مسافر وین احمد پور سیال سے ملتان کی جانب جا رہی تھی۔