لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں میو ہسپتال آئی وارڈ کے قریب گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں کے نقصان کا خدشہ ہے، فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ آگ میو ہسپتال کے کنڈم سٹور میں لگی جس میں غیر ضروری اشیا کا وافر سٹاک موجود ہے، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔ چیف ایگزیکٹو اسد اسلم اور سی ای او ڈاکٹر طاہر خلیل موقع پر پہنچ گئے۔
ریسکیو کی گاڑیاں اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔