اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چھانگا مانگا سیاست، این آر او، پروپیگنڈے اور سازشیں ن لیگی سیاست کا محور ہے، شریف خاندان پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت نے آج تاریخ دہرائی، کرپشن کا جواب دینے کے بجائے بد معاشوں کے ساتھ حملہ کیا گیا، مریم صفدر پوری پلاننگ کے تحت نیب میں پیش ہونے آئی، نیب آفس پر چڑھائی کر کے مریم نواز نے افراتفری پھیلانے کی کوشش ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف کو جسٹس عبدالقیوم جیسے جج چاہیے جو ان کے گھر کی غلامی کر سکیں، گلو بٹوں کے زریعے سرکاری املاک پر حملے اور ججز کو بلیک میل کرنا مسلم لیگ ن کی روایت رہی ہے۔