کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 اور 10 محرم الحرام کو سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگا۔ تاہماس کا اطلاق مجالس اور جلوسوں پر نہیں ہوگا۔ نفرت انگیز وال چاکنگ، بینرز آویزاں کرنے اور آڈیو ویڈیوز پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر نئے جلوس اور مجالس کے اہتمام پر پابندی ہوگی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ فورسز اہلکار، صحافی، بزرگ، خواتین اور کم عمر بچے ڈبل سواری پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔