کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے گلشن حدید میں 3 بچوں اور ماں کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس نے واقعے پر شکوک وشبہات کااظہارکرکے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا۔ چاروں متوفین کے کیمکیل ایگزامن کے لئے سمپل لے لیے گئے۔
گلشن حدید میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد ماں کی خودکشی کا واقعہ نے سب کو ششدر کر دیا، چاروں کو آہوں اور سسکیوں میں سٹیل ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
متوفی عاصمہ کے بھائی کاکہنا ہے کہ جب گھر گیا تو بچوں کی لاشیں بیڈ پر دیکھیں۔ دوسرے کمرے میں بہن کی لاش لٹکی تھی ۔گھر میں شربت بھی رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے واقعہ مشکوک ہے۔ خاتون کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی جبکہ ہاتھ کالےہوچکے تھے۔ عموماً زیادہ عرصے تک لاش لٹکی رہے تو ایسا ہوتا ہے۔ شوہر کے موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جائے گا تاکہ اسکے دعوے کی تصدیق ہوسکے ۔واقعہ کا مقدمہ اہل خانہ کے آنے پر درج کیا جائے گا۔