پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور پولیس نے کرنٹ لگا کر بچوں کے جن نکالنے والے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈٰیا پر کچھ روز پہلے ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جعلی پیر بچوں کو کرنٹ لگا کر ان کے جن نکال رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جعلی پیر ٹیزر کے ذریعے انتہائی ظالمانہ طریقے سے متاثرہ شخص کو بار بار کرنٹ لگا رہا تھا اور اس کی چیخ و پکار کے باوجود کوئی رحم نہیں دکھا رہا تھا۔ اس کے علاوہ کرنٹ لگانے کے بعد جعلی پیر نے نوجوان کو تھپڑ بھی مارے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پشاور پولیس بھی حرکت میں آگئی اور جعلی پیر کے " جن" نکالنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے ویڈیو کے ذریعے شناخت کے بعد کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو اچینی بالا کے مقام سے گرفتار کرلیا۔
کرنٹ لگا کر بچوں کے جن نکالنے والا جعلی پیر گرفتار
— Capital City Police Peshawar (@PeshawarCCPO) August 9, 2020
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی پیر کی ویڈیو کے بعد پشاور پولیس نے اچینی بالا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر محمد اللہ ولد قدرت اللہ کو گرفتارکر لیا،
ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے.@Aadiiroy pic.twitter.com/mEqfLm6ODx
پولیس کا کہنا ہے کہ جعلی پیر محمد اللہ ولد قدرت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔