نواں کوٹ:فائرنگ سے رکشہ سوارنامعلوم خاتون جاں بحق

Last Updated On 11 August,2020 12:58 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) نواں کوٹ کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چنگ چی سوار 35 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم خاتون رکشہ میں کہیں جا رہی تھی کہ لیاقت چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق اسے دیرینہ عداوت پر قتل کیاگیا یا ٹارگٹ کلنگ ہوئی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔

تھا نہ مغلپورہ کی حدود میں گلی میں کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نامعلوم لڑکے کی فائرنگ سے ذاکر اللہ زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسرے واقعے میں کار سوار 3 لڑکوں نے پہلے گاڑی مزدا ٹرک کے پیچھے ماری بعد میں گاڑی سے نکل کر فائر کھول دیا، ڈرائیور محمد افضل زخمی ہو گیا۔