اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت آج اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایم ایل ون پراجیکٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے ٹائم لائنز، پیش رفت اور ثمرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے ریلوے کا نظام جدید اور مضبوط ہوگا۔
دوران اجلاس وزیراعظم کو ایم ایل ون پر اب تک کی پیشرفت، اس پر عملدرآمد کے لئے نظام الاوقات اور منصوبے سے حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں دوسروں کے علاوہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے شرکت کی۔