اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی تشکیل دینے پر وزارت میری ٹائم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا بلیو اکانومی پالیسی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بحری جہاز کے شعبہ کو نئی زندگی دینے کیلئے بلیو اکانومی پالیسی تشکیل دی گئی، یقینی بنائیں گے پاکستان اپنی سمندری صلاحیتوں پر پورا اترے۔
I congratulate @MaritimeGovPK for finalising a new & dynamic #BlueEconomy policy to revitalise our shipping sector, saving Pak valuable ForEX & creating more employment opportunities for our seafarers. We will ensure Pakistan fulfills its enormous maritime potential.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 15, 2020
خیال رہے وفاقی وزیر علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے کہا پاکستانی فلیگ کے حامل جہاز کو برتھنگ رائٹ ملے گا، غیر ملکی کی جگہ پاکستانی فلیگ والے جہاز کو فوقیت دیں گے، پاکستان میں رجسٹر جہاز کو لنگر انداز ہونے کیلئے ترجیج دی جائے گی، نجی شعبے کیلئے جی آر ٹی 25 فیصد کم رکھا۔
علی زیدی کا کہنا تھا پاکستان کی زیادہ تر برآمدات بندر گاہوں سے ہوتی ہے، ماضی میں میری ٹائم سیکٹر کو نظر انداز کیا گیا، بندرگاہ پر پہلے جہاز لگانے کیلئے کرپشن کی جاتی تھی جس کا خاتمہ کر دیا۔