ایف آئی اے نے غبن کرنیوالے سرکاری ملازمین سے 96 لاکھ روپے کی رقم وصولی کر لی

Published On 22 August,2020 06:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے بینظیرانکم سپورٹ (بی آئی ایس پی) پروگرام میں غبن کرنے والے سرکاری ملازمین سے 96 لاکھ روپے کی رقم وصول کرلی، 14 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غبن کرنے والے غبن کرنے والے مزید 14 سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کردیئے گئے، سرکاری ملازمین سے 96 لاکھ روپے کی رقم ریکورکرلی گئی۔

ملزمان نے سروے میں خود کو سرکاری ملازمین ظاہرنہیں کیا تھا، ملازمین نے دھوکہ دہی سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کی،ملازمین کا تعلق محکمہ صحت، تعلیم اور دیگر محکموں سے ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر24 ملازمین کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں،ملازمین سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 36 لاکھ روپے کی رقم بھی ریکور کی گئی ہے،،غبن کرنے والے بیشتر سرکاری ملازمین کا تعلق شورش زدہ علاقوں سے ہے۔