اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے، وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد چھ ہزار دو سو پینتیس ہو گئی۔
ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا،وائرس سے اموات میں کمی ہونے لگی،گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صرف چار اموات ہوئیں ، مزید پانچ سو اکانوے افراد کا ٹیسٹ پازیٹو آیا،کورنا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 765 تک پہنچ گئی،وبا سے متاثر 2 لاکھ 75 ہزار 836 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں
نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی شدت میں کافی حد تک کمی آ گئی، ایک دن میں سب سے کم ریکارڈ 4 اموات رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 591 افراد کورنا وائرس کا شکار ہوئے۔ ملک میں کورنا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 765 تک پہنچ گئی۔
صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 27 ہزار 965 کیسز کیساتھ سر فہرست ہے، پنجاب 96 ہزار 178 اور خیبرپختونخواہ میں 35 ہزار 750 کیسز ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد 15 ہزار 493 اور بلوچستان میں 12 ہزار 507 کیسز ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 10 ہزار 694 رہ گئی، اب تک 2 لاکھ 75 ہزار 836 متاثرین صحت یاب ہو چکے ہیں۔