کورونا، مودی سرکار نے نااہلی چھپانے کیلئے تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنایا: بمبئی ہائیکورٹ

Published On 22 August,2020 10:54 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) بمبئی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مودی سرکار نے اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بھارت میں تبلیغی جماعت کو قربانی کا بکرا بنایا۔

بمبئی ہائی کورٹ نے 34 افراد کے خلاف کرمنل مقدمات کالعدم قرار دے دیئے، جن میں 28 تبلیغی جماعت کے غیر ملکی رکن ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سیاسی حکومت کسی بھی وبا کے دوران دوسروں کوقربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ مودی سرکار نے نئی دہلی میں تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین میں ہونے والے اجتماع کو ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ قرار دے کر غیر ملکی افراد پر کرمنل مقدمات قائم کئے تھے۔