لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما پہلے کہتے تھے نوازشریف باہر نہ گئے تو جان کو خطرہ لاحق ہوگا، اب کہتےہیں حکومت نے خود بھیجا تھا،ہم کیسے بلوائیں۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کل سے ن لیگی قیادت اورانکے حمایتی کہہ رہے ہیں نوازشریف کوحکومت نےخود بیرون ملک بھجوایا۔
نون لیگ کے لیڈرز اور میڈیا میں ان کے حمائیتی دن رات بتاتے تھے کہ نواز شریف کتنے بیمار ہیں اور اگر نہ بھیجا گیا تو کس طرح ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا، کل سے یہ حضرات کہ رہے ہیں حکومت نے خود بھیجا تھا،ہم کیسے بلوائیں،یہی وہ دھوکہ دہی اور جھوٹ ہےجس کی بنیاد پر نون لیگ کی تشکیل ہوئ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 23, 2020
انہوں نے کہا کہ یہی وہ دھوکا دہی اورجھوٹ ہے جس کی بنیاد پرن لیگ کی تشکیل ہوئی۔