لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی تجویز پنجاب حکومت اور یاسمین راشد نے دی. ۔
مریم اورنگزیب نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں، انہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔ یہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ، کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہی ہے۔
پنجاب حکومت، وزیر صحت یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز سے پوچھیں جنہوں نے درخواست کی کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے۔یہ ہی پاکستان تحریکِ انصاف کا جھوٹ ،کرپشن اور دھوکہ ہے جس کی سزا دو سال سےعوام کاٹ رہی ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 23, 2020
ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمان نواز شریف کی صحت اور مسلم لیگ ن پرٹویٹس کی بجائے عوام مسائل پرجواب دیں۔ بتایا جائے بیروزگار عوام، تباہ حال معیشت، ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھرکب ملیں گے۔ قومی ترقی 5.8 سے منفی 0.4 کیسے ہوئی۔ چینی 52 سے 110، آٹا 33 سے 78روپے کلو کیسے ہوا۔ جہانگیر ترین چینی چور وطن واپس کب لوٹ رہے ہیں، تحریک انصاف یہ بتائے۔