وفاقی وزیراطلاعات نے نیب ترمیمی بل پرن لیگ اورپیپلزپارٹی کی سفارشات شیئر کر دیں

Published On 23 August,2020 03:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے نیب ترمیمی بل پر ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی سفارشات شیئر کر دیں۔

اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ کئی دنوں سے مسلم لیگ نواز لمیٹڈ ڈیمانڈ کر رہی تھی کہ این آراوکس نے مانگا، حضور والا یہ ہیں وہ ذرائع اور دستاویزات جن کی وساطت سے این آر او مانگا گیا۔

انہوں نے کہا تاریخ گواہ ہے کہ ہر بار مسلم لیگ ن کی قیادت نے ملک اور قانون سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے۔